ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 32 شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس مدت میں صیہونی حملوں میں زخمی ہونے والے 47 فلسطینی بھی اسپتال پہنچائے گئے ۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 207 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 933 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف وحشتناک جنگ شروع کی ۔
غاصب صیہونی حکومت نے اس وحشیانہ جارحیت کا مقصد حماس کو ختم کرنا اور اپنے جنگی قیدیوں کو آزاد کرنا بتایا تھا۔
سرزمین فلسطین پر ناجائزہ طور پر قابض غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چھے مہینے کے دوران اپنی وحشیانہ جارحیت میں، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم، عام شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور ایک لاکھ دس ہزار کے قریب عام شہریوں کو شہید اور زخمی کیا جن میں ستر فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں لیکن اب تک اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہیں کرسکی ہے۔
آپ کا تبصرہ