سربیا کے اوپن ٹورنامنٹ میں ایران کی نیشنل تائیکوانڈو ویمن ٹیم کی 7 کھلاڑی شریک

تہران(ارنا) ایران کی نیشنل ٹیم فیڈریشن کے مطابق نیشنل ویمن تائیکوانڈو ٹیم کے 7 ارکان سربیا میں ہونے والے اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگے۔

ارنا کے مطابق، 21 واں سربین اوپن مقابلے (G2) 3 ایچ کیٹیگریز میں  12 اپریل  سے 14 اپریل تک منعقد ہونگے جن میں  تائیکوانڈو کے 416 کھلاڑی شرکت  کریں گے۔

 نیشنل ٹیمز آرگنائزیشن کے مطابق اس ایونٹ میں ایران کی 7 تائیکوانڈو کھلاڑی اپنے حریفوں سے مقابلہ کریں گی۔

مینو مدح ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ مہروز سائی بھی بطور کوچ ان کے ساتھ ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .