ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک بیان جاری کرکے، دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کی عمارت پر غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ فضائی حملے کو بین الاقوامی اصول و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
صدر ایران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ فضائی حملے میں شہید ہونے والے مجاہد سردار، ہمارے ملک کے دفاع مقدس کے دور کے دلیر اور جانباز مجاہد کمانڈروں میں سے تھے جو حرم اہل بیت عصمت و طہارت کے دفاع میں سینیئر فوجی مشیروں کی حیثیت سے شام میں اعلی انسانی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کے مشن پر تھے اور سرافرازی کے ساتھ کاروان شہدا میں شامل ہوئے۔
صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے بیان کا متن
بسم ربّ الشهداء و الصدیقین
ایک بار پھر تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مترادف، مجرمانہ دہشت گردی میں، غاصب صیہونی حکومت کا منحوس ہاتھ ہمارے ملک کے کمانڈروں اور افسران کے خون سے رنگین ہوا۔
دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کی عمارت پر صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت میں، بریگیڈیئر محمد رضا زاہدی اور بریگیڈیئر محمد ہادی حاجی رحیمی اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ یہ مجاہد سردارجو دفاع مقدس کے دور کے دلیراور جانباز مجاہد کماںڈروں میں سے تھے، شام میں، حرم اہل بیت عصمت و طہارت کے دفاع میں سینیئر فوجی مشیروں کی حیثیت سے، اعلی انسانی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کے مشن پر تھے اور سرافرازی کے ساتھ کاروان شہدا میں شامل ہوئے۔
میں، اس غیر انسانی حملے کی جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مذمت کرتا ہوں اور وطن اسلامی کے ان فرزندان رشید کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی، شہید پرورایرانی عوام، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ان شہیدوں کے رفقائے مجاہدت اور شہیدوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور شہیدوں کے لئے علو درجات اور ہم نشینی آئمہ اطہار کی دعا کرتا ہوں۔
غاصب صیہونی حکومت مجاہدین محاذ استقامت کے عزم و ایمان کے مقابلے میں مسلسل ناکامیوں اور شکستوں کے بعد اپنی نجات کے لئے ہاتھ پیر مار رہی اور اس کے لئے اس نے اندھی دہشت گردی کا راستہ اختیار کیا ہے، لیکن اس کو جان لینا چاہئے کہ اس قسم کے غیر انسانی اقدامات سے اپنے منحوس اہدف تک ہرگز نہیں پہنچ سکے گی اور اپنی غیر قانونی ماہیت سے حریت پسند اقوام کی نفرت اور استقامتی محاذ کے روز افزوں استحکام سے روبرو ہوگی اور اس کا یہ بزدلانہ جرم بغیر جواب کے نہیں رہے گا۔
سید ابراہیم رئیسی
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
آپ کا تبصرہ