29 مارچ، 2024، 12:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85430019
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران کی مچھلیوں کی برآمدات  میں 15 فیصد کا اضافہ

تہران- ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے 21 مارچ 2023 کو شروع ہونے والے ہجری شمسی سال کے ابتدائی 11 گیارہ مہینے میں 6 لاکھ 20 ہزار ڈالر  مالیت کی  تقریبا 51 لاکھ 86 ہزار ٹن مچھلیاں برآمد کی ہیں۔

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ زراعتی جہاد کے نائب وزیر سید حسین حسینی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہجری شمسی سال کے ابتدائی گیارہ مہینے میں مجموعی طور پر6 لاکھ 20 ہزار ڈالر مالیت کی  51  لاکھ 86 ہزار ٹن مچھلیاں برآمد کی گئيں جو اس سے پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 اعشاریہ سات چار فیصد رشد کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوران مچھلیوں کی پرورش کے مراکز بڑھانے پر زیادہ توجہ دی گئي  اور سمندری مچھلیوں کی پرورش کے 6 ںئے مراکز قائم کئے گئے۔

 ایران کے نائب وزیر زراعتی جہاد نے بتایا کہ 21 مارچ 2023 کو شروع ہوکر 20 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہجری شمسی سال کے دوران تقریبا 20 ہزار ارب تومان کی سرمایہ کاری  فشریز کی سرگرمیاں  بڑھانے  پر کی گئی۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .