27 مارچ، 2024، 12:32 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85428622
T T
0 Persons

لیبلز

 اسامہ حمدان: نتنیاہو جنگ بند کرنا نہیں چاہتے/ ہم صیہونیوں کی شرائط ہرگز تسلیم نہیں کریں گے

تہران – ارنا – حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ نتنیاہو جنگ بند نہیں کررہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہم صیہونیوں کی شرائط کسی بھی حال میں تسلیم نہیں کریں گے۔

 ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہوجنگ بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ وہ مذاکرات میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں صیہونی حکومت کے مطالبات ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہیں اور ہم نے ثالثی کرنے والوں کے ذریعے اس کو بتادیا ہے کہ ہم ان مطالبات کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔

حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جنگ کے آغاز سے اب تک اپنا ایک بھی جنگی قیدی آزاد نہیں کراسکی ہے اور اس سلسلے میں اس کی سبھی کوششیں ناکام رہی ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن غزہ پر اپنے وحشیانہ حملوں کے آغاز سے اب تک اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکا، اس نے صرف عام شہریوں کا قتل عام کیا اور تباہیاں پھیلائی ہیں۔  

اسامہ حمدان نے کہا کہ جنگ کے بعد، غزہ کے امور چلانے میں صیہونی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہوگا، اس سلسلے میں صرف فلسطینی فیصلہ کریں گے۔

 انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کی شرائط ہم کسی بھی حال میں تسلیم نہیں کریں گے اور غزہ سے حماس کے رہنماؤں کا نکل جانا، اس حکومت کا احمقانہ خواب ہے۔

 اسامہ حمدان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اندرونی بحران کا شکار ہے اور اسرائیلی رائے عامہ میں اپنی شبیہ بہتر کرنے کی فکر میں ہے۔

 انھوں نے القسام بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی کو قتل کرنے کے صیہونی فوج کے دعوے کے بارے میں کہا کہ ابھی القسام بریگیڈ کے کمانڈروں نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ استقامتی محاذ کے لیڈروں کا قتل ہمیں کمزور نہیں کرسکتا اور مروان عیسی کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا بیان، غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی  میں امریکا کی مشارکت  کا ثبوت ہے۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .