ارنا نے العہد نیوز چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے سپاہیوں نے منگل کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین کے شلومی نامی قصبے میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اس کے ایک جاں باز سپاہی، حسین علی دبوق، جو ابوعلی کے نام سے جانے جاتے تھے، راہ قدس میں شہید ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شہید بوعلی، جنوبی لبنان کے شبریحا قبصے کے رہنے والے تھے۔
یاد رہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے غزہ پر اسرائیلی فوج کا دباؤ کم کرنے کی غرض سے، مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کو اسرائيلی فوج پر برتری حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ