26 مارچ، 2024، 9:42 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85427489
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی بحریہ کے اڈے  پر حملہ ناکام ، چار حملہ آور ہلاک

اسلام آباد – ارنا- پاکستانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بحریہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ارنا نے پاکستانی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں بحریہ کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ  بلوچ لبریشن آرمی  نے قبول کی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورس کی ہوشیاری کے باعث حملہ آور بحریہ کے اڈے میں داخل نہیں ہوسکے اور فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام ہوگئ  اور سیکورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں  نے ایک دہشت گردانہ حملہ ناکام بنادیا تھا۔  سیکورٹی دستوں کی فائرنگ میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔   

 پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے گوادر بندرگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور سیکورٹی  فورس کی بروقت کارروائی کی قدردانی کی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .