18 مارچ، 2024، 5:28 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85422079
T T
0 Persons

لیبلز

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، کاظم غریب آبادی

تہران (ارنا) ایران کے انسانی حقوق کے ہیڈکوارٹر کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حقائق تلاش کرنے والے پینل کی ایران کے خلاف رپورٹ کی قانونی حیثیت نہیں ہے کہا کہ نام نہاد فیکٹ فائنڈنگ پینل نے جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کیا ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ نام نہاد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بعض مغربی ممالک کی لابنگ اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بنائی گئی تھی اور ایران کے خلاف رپورٹ ان ممالک کے دباؤ میں لکھی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس رپورٹ کا بنیادی کردار سیاسی مہم ہے جو جرمن حکومت کا کھیل ہے جس نے صدام حکومت کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا اور ان ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں 13 ہزار سے زائد ایرانی شہری شہید اور 100 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ممالک جیسے کہ امریکہ، جرمنی، انگلینڈ، فرانس، کینیڈا نے ایک ایرانی شہری کی موت کو بہانہ بنا کر سیاسی میکانزم کے ذریعے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔

غریب آبادی  نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بیت المقدس پر قابض صیہونی حکومت کے ہاتھوں 1 لاکھ سے زیادہ بے گناہ افراد اور غزہ کی پٹی میں لاکھوں عمارتوں کی مکمل تباہی پر کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نام نہاد فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں کچھ مغربی ممالک پر انحصار کی وجہ سے آزادی اور غیر جانبداری کا فقدان ہے لہذا اسلامی جمہوریہ ایران اسے مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .