صیہونی آبادکاروں نے کنیست کے ہالوں اور پیسجوں میں اکٹھا ہوکر حماس کی شرطوں کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کا مطالبہ کر رہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی قیدیوں کے گھروالے گزشتہ چند مہینوں سے تل ابیب اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں اور حماس کے ساتھ معاہدے پر زور دے رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ نتن یاہو اپنی حکومت بچانے کے لئے جنگ کو طول دے رہے ہیں جس کا واحد علاج قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہیں۔
سیاسی امور کے ماہرین اور نتن یاہو کی مخالف پارٹیوں کا بھی یہی خیال ہے کہ نتن یاہو 7 اکتوبر کو اپنی انٹیلی جنس اور فوجی شکست کو چھپانے کے لئے جنگ جاری رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ