3 مارچ، 2024، 9:17 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85407061
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی سے ہی علاقے میں قیام امن ممکن ہوگا: اردن

تہران/ ارنا- اردن کے وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ کو علاقے کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

عربی پوسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق، اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ علاقے کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کرسکتی ہے۔

ایمن الصفدی نے زور دیکر کہا کہ صیہونی حکومت غزہ تک امدادی سامان پہنچنے نہیں دے رہی ہے جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں قیام امن اسی صورت میں حاصل ہوسکے گا جب ملت فلسطین کو مکمل طور پر اپنے حقوق حاصل ہوسکیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .