23 فروری، 2024، 1:19 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85395970
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، صوبہ گلستان سے برآمدات میں 40 فیصد اضافہ

گنبدکاووس/ ارنا- ایران کے صوبہ گلستان کے کسٹمز کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدا سے اب تک 4 لاکھ 90 ہزار ٹن نان پیٹرولیم مصنوعات اس صوبے کے راستے برآمد ہوئی ہیں۔

ایران کے صوبہ گلستان کے محکمہ کسٹمز کے رابطہ عامہ کے سربراہ شہریار شہریاری نے کہا کہ گزشتہ 11 مہینے کے دوران ایران اور ترکمنستان کی سرحد سے تقریبا 8۔5 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا صوبہ گلستان سے 29 ایشین اور یورپی ممالک کو برآمدات ہوئی ہیں۔

برآمدی اشیا میں پولی اسٹرائن، پنیر، انڈے، اسٹیل پائپس، کھجور، پستہ، آیوڈین، نئوپان، مچھلیوں کی خوراک سمیت تعمیرات اور خورد و خوراک کی مختلف پیداوار برآمد کی گئی ہیں۔

مذکورہ برآمدات اینچے برون سرحدی گزرگاہ کے ذریعے انجام پائی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کا صوبہ گلستان بحیرہ خزر اور جمہوریہ ترکمنستان کی سرحد پر واقع ہے جہاں سے وسطی ایشیا تک مناسب تجارتی دسترسی حاصل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .