18 فروری، 2024، 7:38 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85390966
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ، صیہونی فوجی ناصر ہسپتال میں غیرانسانی حرکتیں کر رہے ہیں: غزہ کی وزارت صحت

تہران/ ارنا: غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال میں گھسنے کے بعد طبی عملے کو گرفتار اور انہیں برہنہ کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

انہوں نے فلسطین الیوم نیوز چینل کو بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے ہسپتال میں موجود میڈیکل ٹیموں کو کئی کئی گھنٹوں کے لئے حراست میں لیا اور ان میں سے بڑی تعداد کی پرتشدد انداز میں پوچھ تاچھ بھی کی۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ صیہونیوں نے ہسپتال میں سرگرم ڈاکٹروں اور دیگر طبی کارکنوں کو برہنہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ناصر ہسپتال میں صرف 120 بیمار بچے ہیں جن میں سے بعض کو خصوصی اور فوری علاج کی ضرورت ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے امدادی سامان کو بھی ہسپتال پہنچنے نہیں دیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے ایسی ہی حرکت الامل ہسپتال میں بھی کی گئی جہاں بیماروں، بے گھر فلسطینیوں اور میڈیکل ٹیم کو گرفتار کیا اور ہسپتال پہنچنے والی ایمبولینسوں کو تباہ اور دیگر گاڑیوں کی چابی بھی نکال لی تا کہ امدادی کارروائی میں انہیں استعمال نہ کیا جاسکے۔

اس سے قبل عالمی ادارے صحت کے سربراہ ٹیڈروس آڈانوم نے بھی کہا تھا کہ خان یونس شہر کے ناصر ہسپتال میں اب طبی خدمات فراہم کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور فوج، عالمی ادارہ صحت کی نگراں ٹیموں کو غزہ میں داخل ہونے نہیں دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج نے ایسی حالت میں 100 سے زیادہ فلسطینیوں کو ناصر ہسپتال میں قید کیا ہوا ہے کہ اس ہسپتال میں ایسے مریض اور زخمی پائے جاتے ہیں جنہیں فوری طور پر دیگر طبی مراکز میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .