15 فروری، 2024، 7:03 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85388014
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے

تہران/ ارنا- بدھ کی شام صیہونیوں کی جارحیت میں متعدد عام لبنانیون کی شہادت کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے صیہونیوں کے متعدد ٹھکانوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی برسات کردی۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے الراہب نام کی چھاؤنی میں واقع جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والے مرکز کو مناسب ہتھیاروں سے تباہ کردیا گیا۔

حزب اللہ کے مجاہدوں نے شبعا مقبوضہ علاقوں میں واقع اسرائیلیوں کی زبدین  چھاؤنی کو بھی فلق راکٹوں سے نشانہ بنایا جو دقیق طور پر اپنے اہداف سے ٹکرائے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے متعدد اینٹی ٹینک میزائل نوریت اور تل رامیم صیہونی علاقوں کی جانب مارے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی المرج چھاؤنی میں موجود جاسوسی کی تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

حزب اللہ نے اس کے علاوہ اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونیوں کی جارحیت میں استقامتی تنظیم کے تین مجاہد حسین احمد عقیل، حسن ابراہیم عیسی اور علی محمد الدبس شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج نے جمعرات کی شام کو بھی لبنان کے جنوب میں واقع مروحین ٹاؤن پر گولہ باری کی اور اسرائیلی جیٹ فائٹروں نے مارون الراس کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو بھی صیہونی فوج نے النبطیہ علاقے پر جارحیت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .