8 فروری، 2024، 12:56 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85380727
T T
0 Persons

لیبلز

ایران 22 زرعی پیداوار میں دنیا کے 7 بڑے ملکوں میں شامل

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر زراعت کے مشیر نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک کے اعداد و شمار کے مطابق،22 طرح کی زراعتی پیداوار میں ایران دنیا کے 7 بڑے ملکوں میں شامل ہے اور ایران پستہ، زعفران اور کھجور جیسی چيزوں کی پیداوار میں دینا کے سب سے بڑے ملکوں میں شامل ہے۔

 رضا فتوحی نے  ایک سمینار میں کہا: آج پوری دنیا میں فوڈ سیکوریٹی کو بے حد اہمیت حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی بانی انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے بیانات میں زراعت کو سرفہرست رکھا ہے اور ہمیں ماضی کے مقابلے زیادہ اہمیت کے ساتھ فوڈ سیکوریٹی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے ایران کی طرف سے دوسرے ملکوں میں زراعت کے منصوبے کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گيا ہے کہ پوری دنیا میں موسم اور زمین کی نوعیت ایک جیسی نہيں ہے اور ہمارے ملک کے اندر بھی یہی صورت حال ہے اس لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہمیں ایسا حالات پیدا کرنے چاہیں جن میں ہمارے لئے دوسرے ملکوں کے مناسب موسم اور زراعتی زمینوں سے ہم اپنے ملک کے لئے فائدہ اٹھائيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .