ایران میں زراعتی پیداوار میں اسلامی انقلاب کے بعد چار گنا کا اضافہ

بجنورد-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر زراعت نے کہا ہے: ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد زراعتی پیداوار میں ماضی کے مقابلے میں چار گنا کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اسلامی نظام میں فوڈ سیکوریٹی پر کتنی توجہ دی جاتی ہے۔

مجتبی نوروزی نے اتوار کے روز بجنورد میں ایک پروگرام میں کہا: ایران میں اسلامی انقلاب سے قبل سالانہ 30 ملین ٹن زراعتی پیداوار ہوتی تھی جو اب سالانہ 120 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .