2 فروری، 2024، 5:42 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85373997
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونی جارحیت کا 119واں دن، اب تک 27 ہزار فلسطینی شہید

تہران/ ارنا- غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے سفاکانہ جرائم کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار 119 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے ایک باضابطہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں مذکورہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونیوں نے 13 نئے قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 112 عام فلسطینی شہری شہید اور 148 زخمی ہوئے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونیوں نے 66 ہزار 287 فلسطینیوں کو زخمی بھی کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، بہت سے شہیدوں کے جسد خاکی اب بھی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور بعض سڑکوں کے کنارے چھوڑ دئے گئے ہیں، تاہم صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں ان تک رسائی ناممکن ہوکر رہ گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .