4 فروری، 2025، 8:40 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85740586
T T
0 Persons

لیبلز

مغربی دنیا کو بحران پیدا کرنے کی عادت ہوگئی، روس کے وزیر خارجہ

ماسکو/ ارنا- روس کے وزیر خارجہ نے شام کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے کردار پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ، واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادی شام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے روس، ایران اور چين کے کردار کو ختم کرنے میں مصروف ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے زور دیکر کہا کہ شام کی موجودہ حکومت کو سب سے زیادہ قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے نہ کہ جیوپالیٹیکل رعایتیں حاصل کرنے کی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا نے بحران پیدا کرنے اور پھر اس کا نتیجہ دیکھنے  کی عادت بنا لی ہے تاہم انہیں جان لینا چاہیے کہ مغربی ایشیا ان کے اس کھیل کا میدان نہیں اور اس خطے میں ایسی حرکتوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

سرگئی لاوروف نے فلسطین کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو ایسے سگنل ملے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ حماس اور صیہونیوں کے مابین جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں مسائل کھڑے ہونے والے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حالانکہ حماس نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا ہے لیکن صیہونی حکومت کے مختلف حلقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی ہوا گرم ہے کیونکہ جنگ کا نتیجہ صیہونیوں کے حق میں نہیں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غرب اردن میں فوجی کارروائی جاری رکھے گی اور دریائے اردن کے شمال مغربی کنارے پر قبضے اور اسی طرح لبنان کے مختلف علاقوں پر قبضہ باقی رکھنا چاہتی ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ معلومات کے مطابق تل ابیب شام کے جولان علاقے سے بھی پسپائی اختیار نہیں کرنا چاہتا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .