المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ ہماری بحریہ نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز USS Gravely پر میزائل داغے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن پر حملہ میں ملوث تمام ملکوں خاص طور سے امریکہ اور برطانیہ کے بحری جہاز بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں ہماری افواج کا نشانہ پر ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے جائز دفاع کے حق اور فلسطین کے لیے یمن کی حمایت جاری رہے گی اور بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
یحی السریع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہماری مسلح افواج مقبوضہ فلسطین( اسرائيل) بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے غزہ میں جنگ بند اور ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے 21 جنوری کی صبح یمن میں بعض اہداف کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ بحیر ہ احمر اسرائیلی اور اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کے سوا تمام بحری جہازوں کے لیے پوری طرح محفوظ ہے۔
آپ کا تبصرہ