27 جنوری، 2024، 4:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85367167
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے سفیر نے اپنے سفارتی اسناد صدر رئیسی کو پیش کردئے

تہران/ ارنا- صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے چیف آف پالیٹیکل اسٹاف محمد جمشیدی نے ایک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

 انہوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان کے نئے سفیر نے اپنے سفارتی اسناد صدر ایران کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی انتظامی صلاحیتیں انتہائی موثر اور متاثر کن رہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھولنے کے لئے تیار ہے۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے بھی زور دیکر کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں اور معاشی تعلقات میں فروغ، ہماری اولین ترجیح ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .