اسلام آباد میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر مسلح افواج کی 3 یونیورسٹیاں بند کردی گئیں

(ارنا) اسلام آباد میں دہشت گرد حملوں کے امکان کی وجہ سے مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی 3 بڑی یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آئندہ انتخابات اور اسلام آباد میں مختلف گروہوں کے دھرنے کی وجہ سے پاکستان کے دارالحکومت میں دہشت گردانہ حملوں کے امکان کی اطلاع موصول ہونے پر حکومت اور سیکورٹی اداروں کو تشویش ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ فوج سے منسلک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، فصائیہ کے نام سے جانی جانے والی ائیر فورس یونیورسٹی اور بحریہ کے نام سے جانی جانے والی نیوی یونیورسٹی کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظرغیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کچھ رپورٹس اسلام آباد شہر میں ایک خودکش حملہ آور کی آمد اور مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹیوں میں سے ایک کو نشانہ بنانے کے منصوبے کے بارے میں بتاتی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بھی آئندہ انتخابات اور بلوچ مظاہرین کے مسلسل دھرنوں کے پیش نظر اسلام آباد میں حفاظتی انتظامات پہلے ہی سخت کر دیے ہیں۔

2023 میں، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے 789 واقعات کی وجہ سے 1,524 ہلاکتیں ہوئیں اور 1,463 زخمی ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .