ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے ثابت فلسطینی عوام کی حمایت میں منگل کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائيلی دشمن کے فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکزپر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے اس میزائلی حملے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
المنار ٹی وی کے رپورٹر نے بھی منگل کو دوپہر بعد جنوبی لبنان پر صیہونی جنگی طیاروں کے وسیع ترین حملوں کی خبر دی ہے۔
اس نے بتایا کہ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر 14 بار فضائی حملہ ااور گولہ باری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ