14 جنوری، 2024، 5:48 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85354094
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے علاقے سراوان میں 2 دہشت گردوں کی ہلاکت

زاہدان – ارنا – صوبہ سیستان وبلوچستان کے علاقے سراوان میں دو دہشت  گرد قبل اس  کے کہ کوئی اقدام کرتے، ہلاک کردیئے گئے

  ارنا کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سیکورٹی مشیر علی رضا مرحمتی نے بتایا ہے کہ دو دہشت گرد سراوان میں دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے، لیکن پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا اور قبل اس کے کہ وہ کوئی اقدام کرتے، ان کے ہمراہ موجود  دھماکہ خیز مواد میں دھماکہ ہوگیا اور دونوں ہلاک ہوگئے ۔   

سراوان ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان سے 347 کلومیٹر جنوب مشرق میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

 صوبہ سیستان وبلوچستان کے پولیس چیف نے سراوان میں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشرق سرحد سے ان دونوں دہشت گردوں کے ملک میں داخل ہونے کی اطلاع ملتے ہی ضروری اقدامات انجام دیئے گئے اور سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا۔  

 سیستان و بلوچستان  کے پولیس چیف دوست علی جلیلیان نے بتایا کہ سروان میں  پولیس  اہلکاروں نے جو پہلے سے ہی الرٹ تھے، ان دونوں دہشت گردوں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی ۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کے پاس دھماکہ خیز مواد موجود تھے جن میں پولیس کی فائرنگ سے دھماکہ ہوگیا اور دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔   

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .