6 جنوری، 2024، 3:50 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85345647
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں صیہونی جرائم کے 92 دن، 22 ہزار 722 شہید

تہران (ارنا) غزہ میں صیہونی جرائم کے نتیجے میں پچھلے92 دن کے دوران 22 ہزار 722 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت سے 22 ہزار 722 افراد شہید اور 58 ہزار 166 زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابضین نے قتل عام کے 12 واقعات کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 122 افراد شہید اور 256 زخمی ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .