5 جنوری، 2024، 11:00 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85344788
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 22 ہزار 600 ہوگئی

5 جنوری، 2024، 11:00 PM
News ID: 85344788
شہدائے غزہ کی تعداد 22 ہزار 600 ہوگئی

 تہران – ارنا -غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 600 اور زخمیوں کی تعداد 57 ہزار 910 ہوگئی ہے

 ارنا نے جمعے کی شام فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی کہ غزہ ميں چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں نے 15 جںگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں 162 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوئے ہیں

 اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے   بتایا ہے کہ نئي شہادتوں کے بعد غزہ پر  تین مہینے سے جاری صیہونی فوجیوں کے  وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے بے گناہ فلسطینی شہریوں کی تعداد 22 ہزار 600  اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 57 ہزار 910 ہوگئی ہے۔

غزہ میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں ستر فیصد سے زيادہ بچے اور خواتین ہیں۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .