5 جنوری، 2024، 5:08 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85344624
T T
0 Persons

لیبلز

صدر مملکت: انتقام کے زمان و مکان کا تعین ہماری مسلح افواج کریں گی

کرمان – ارنا – صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دشمن نے بارہا اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و توانائی کا تجربہ کیا ہے اور شہدائے کرمان کے خون کا انتقام لینے کے لئے زمان و مکان کا تعین ہماری مسلح افواج کریں گی۔

ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہدائے کرمان کے جنازے  کے شرکا کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ دشمن نے بارہا اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت وتوانائی کا تجربہ کیا ہے  اور حالیہ سانحے کے تعلق سے بھی ہم یقین دلاتے ہیں کہ دشمن ایک بار پھر ہماری طاقت وتوانائی کا مشاہدہ کرے گا۔

 صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمن بھی جانتا ہے کہ آج ایران طاقتور اور توانا ہے اور اس کے پاس وہ توانائی ہے جو شہید جنرل قاسم سلیمانی  کی دی ہوئی ہے۔

 انھو نےکہا کہ ہماری مسلح افواج تربیت یافتہ اور توانائيوں کی مالک ہیں، انھوں نے ملک کو جدید ترین فوجی طاقت  سے  آراستہ  کیا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ  رہبر فرزانہ انقلاب اسلامی اور صاحب بصیرت عوام   ہمارے اسلامی نظام  میں طاقت کا سرچشمہ ہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ ان شہادتوں اور فداکاریوں نے حکام کے فرائض سنگین تر کردیئے ہیں اور عوام کی ملخصانہ خدمت ان کا کمترین فریضہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے عوام یقین رکھیں کہ میدان میں ان کی موجوگی نے دشمن کو لاچار کردیا ہے اسی  بناپر وہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہا ہے، غزہ میں عورتوں اور بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کررہا ہے۔

 صدرایران نے کہا کہ دشمن غاصب اور جعلی صیہونی حکومت کی تشکیل اور فلسطینی عوام پر اس کے پچھتر سال سے جاری ظلم وستم کے بعد، ایک اور کام کرنا چاہتا تھا۔

   سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ سرزمین فلسطین میں  صیہونی حکومت یہودیت کے نام پر قائم کی گئی اور دشمن  یہاں عراق اور شام میں اسلام کے نام پر داعش کی حکومت قائم کرنا چاہتا تھا لیکن حاج قاسم سلیمانی نے علاقے میں استقامتی تحریک شروع کی جس نے اس  کے سازشی منصوبے کو ناکام بنادیا۔

  صدر مملکت نے کہا کہ فلسطین کی تحریک استقامت کے پاس ایئرفورس اور نیوی نہیں ہے اس کے باوجود اس نے دشمن کے لاچار کردیا ہے۔     

 انھوں نے کہا کہ آج استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام فاتح میدان ہیں اور صیہونی حکومت کو میدان میں شکست ہوچکی ہے۔  

 انھوں نے  کہا کہ تحریک استقامت فلسطین کے رہنماؤں نے شہید جنرل قاسم سلیمان کو شہید القدس کہا ہے  اور حقیقت بھی یہی ہے کہ  وہ شہید القدس ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج  ہم جو تحریک استقامت دیکھ رہے ہیں وہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حمایت، اقدامات اور مدیریت کا نتیجہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اگرچہ فلسطین، حماس اور حزب اللہ قابل تعریف ہیں لیکن حاج قاسم سلیمانی کا کردار لاثانی ہے اور آج علاقے اور مغربی ایشیا کی سلامتی  انہیں کی مجاہدت کی  مرہون منت ہے۔

انھوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی نے علاقے کی پوری توانائی اور افواج سے کام لے کر اس خطے ، عراق اور شام میں امریکیوں اور صیہونیوں کی تیار کردہ داعش کی شیطانی تحریک کو ناکام بنادیا اور شب وروز کی   محنت سے علاقے میں امن و سلامتی قائم کی ۔

انھوں نے کہا کہ علاقے میں ایک اور اسرائیل تشکیل دینے کا امریکا کا منصوبہ  شہید جنرل قاسم سلیمانی نے علاقے کی  افواج کے ساتھ مل کر نقش برآب کردیا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکیوں، صیہونیوں اور ان کے عوامل  کے دلوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے تئيں یہی کینہ ہے جو شہید کے زائرین کی دشمن کا باعث بنا اور انھوں نے زائرین شہید القدس کو خاک وخون میں غلطاں کردیا۔

 صدرسید ابراہیم رئیسی نے سانحہ  کرمان میں شہید ہونے والوں کے  کنبوں اور لواحقین   کو مخاطب  کرکے کہا کہ آپ کے شہیدوں کے مقدس خون نے انسانی معاشرے سے اس طرح  جہالت ختم کی کہ اور ایسی بیداری پیدا کی ہے کہ آج پوری دنیا میں انسانی قلوب فلسطین اور تحریک استقامت کے ساتھ ہیں  اور صیہونی حکومت کے لئے دلوں میں نفرت موج زن ہے۔

 صدر سید ابرہیم رئيسی نے  کہا کہ ہم اپنے عزیز عوام کو اطمینان دلانا چاہتے ہیں   بالادستی اور پہل کرنے کی توانائی ہماری سیکورٹی افواج  کے پاس کے پاس ہے اور خون شہدا کے انتقام کے  زمان و مکان کا تعین بھی وہی کریں گی ۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .