ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ احمد وحیدی نے خبر دی ہے کہ کرمان کے بم دھماکوں میں ملوث بعض عوامل کا پتہ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سانحہ کرمان کے 88 شہدا میں سے 54 خواتین اور 34 مرد ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ شہدائے کرمان میں تیس کی عمر 18 سال سے کم اور 10 کی عمر دس سال سے کم ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ شہدائے کرمان میں 12 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ تقریبا 50 شہیدوں کو صوبہ کرمان میں اور بقیہ کو ملک کے دیگر صوبوں میں سپردخاک کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ احمد وحیدی نے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے عوامل کا پتہ لگائے جانے کے بارے میں بتایا کہ ملک کی انٹیلیجنس سروسز نے اس سلسلے میں بہت دقیق سراغ لگایا اور اس حملے میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ان عوامل کی شناخت کا اعلان بعد میں سیکورٹی ادارے کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کرمان دھماکوں میں ملوث دیگر عناصر بھی ، جنہیں دہشت گردوں کی ٹریننگ اور انہیں تیار کرنے والی حکومتوں کی مکمل حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے، بہت جلد ہمارے سیکورٹی اداروں کی گرفت میں آجائيں گے۔
یاد رہے کہ کرمان میں سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر دو بم دھماکوں میں 88 افراد شہید اور 284 زخمی ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ