ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹیل کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے 19 فیصد (850 ملین ڈالرکا) اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق 21 مارچ 2023 کو شروع ہونے والے رواں ہجری شمسی سال کے ابتدائی 9 مہینے میں ایران نے اسٹیل کی 21 اعشاریہ 6 ملین ٹن مصنوعات برآمد کیں جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 73 فیصد اچھال کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسٹیل کی صنعت کے میدان میں کنسنٹریٹ کچے لوہے کی برآمدات کا دس گنا ہوجانا اور سلیب اسٹیل (نیم تمام اسٹیل) کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ، اسٹیل کے میدان میں ایران میں دیگر کامیاب اقدامات ہیں۔
آپ کا تبصرہ