26 دسمبر، 2023، 1:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85334130
T T
0 Persons

لیبلز

 غزہ کے لئے کوششوں پر مصر نے ایران کا شکریہ ادا کیا

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی خاص طور  پر فلسطین و غزہ کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں مصر میں کامیابی کے ساتھ صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور دونوں ملکوں کے صدور کی ٹیلی فونی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے، اس گفتگو میں ہونے والی مفاہمت کی پیروی پر زور دیا۔

وزير خارجہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے اور فلسطین کی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو فوری طور پر روکے جانے اور غزہ کے شہریوں کی صورت حال پر توجہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غزہ کو فوری طور پر انسان دوستانہ بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں سامح شکری نے بھی حالیہ دنوں میں ایران و مصر کے صدور کی ٹیلی فونی گفتگو کا ذکر کیا اور غزہ کے عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کاوشوں پر اس کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے اسی طرح غزہ کے عوام کے مصائب کم کرنے کے لئے اس علاقے کے لئے بین الاقوامی امداد کی ترسیل کو ضروری قرار دیا۔

سامح الشکری نے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر ایران کی آمادگی کی بھی تعریف کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .