ارنا کے نامہ نگار کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل پیر کی صبح سرکاری دوے پر تہران پہنچے اور مہر آباد ہوائی اڈے پر ان کا ایران کے وزیر صحت بہرم عین اللہی نے استقبال کیا۔
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر تہران آئے ہیں ۔ وہ کیوبا کے آنجہانی صدر فیڈل کاسٹرو کے دورے کے 22 سال بعد ایران کا دورہ کرنے والے کیوبا کے پہلے صدر ہیں۔
کیوبا کے صدر کے استقبال کی سرکای تقریب تہران کے سعد آباد کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کی قیادت میں اعلی سطحی وفود کے مذاکرات شروع ہوئے۔
مذاکرات کے بعد ایران اور کیوبا، دونوں ملکوں کے صدور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
کیوبا کے صدر اپنے دورہ تہران میں ٹیکنالوجی کی نمائش اور اور ایران کے پیسچر انسٹی ٹیوٹ کا بھی معائنہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ