ارنا کے نامہ نگار نے ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اور عمان کی گیارھویں بحری مشقوں کا جمعرات کی صبح آغاز ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں شمالی بحرہند اور آبنائے ہرمز میں جمعرات کی صبح شروع ہونے والی ان مشترکہ بحری مشقوں میں،عمانی بحریہ کے دستوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ، فضائیہ، سپاہ نیوی اور مسلح افواج کے دیگر شعبوں کے دستوں نے بھی شرکت کی۔
اس ایک روزہ مشترکہ بحری مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان ، دونوں ملکوں کے فوجی ہیلی کاپٹروں ، تجارتی اور فوجی جہازوں، ڈرون یونٹ اورایرانی فضائیہ کے جاسوس طیاروں نے بھی حصہ لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کی گیارھویں مشترکہ بحری مشقوں میں ایرانی بحریہ کے دنا اور سہند نامی ڈسٹرائر جنگی بحری جہازوں نے بھی حصہ لیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ