26 نومبر، 2023، 4:49 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85303663
T T
0 Persons

لیبلز

 جدہ میں او آئی سی کے ابلاغیاتی اداروں کے بین الاقوامی اجلاس کا آغاز

جدہ – ارنا -  فلسطین کے موضوع پر اسلامی  جمہوریہ ایران سمیت، اسلامی ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کا بین الاقوامی اجلاس شروع ہوگیا۔

 ارنا کے مطابق  اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسلامی ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کی یونین یو این اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ نفرت اور تشدد کے مقابلے کے لئے میڈیا کے کردار کو فعال کرنے نیز امن و آشتی نیز پر امن بقائے باہم کے اصلوں کی تقویت کی ضرورت ہے۔  

فلسطین کے تعلق سے غلط اطلاعات اور افواہوں کے سد باب کی راہوں  کی شناخت اورتشدد نیز نفرت پھیلانے میں میڈيا کے کردار نیز گمراہی و جانبداری کے خطرات کا جائزہ او آئی سی کے رکن ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کے جدہ  بین الاقوامی اجلاس  کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔  

جدہ سے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی  تعاون تنظیم او آئی اسی کے رکن ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کی یونین، یو این اے کے زیر اہتمام  منعقدہ اس اجلاس میں علمائے عالم اسلام کی یونین کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابن عبدالکریم العیسی، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹرجنرل حسین ابراہیم طہ اور فلسطین کے سرکاری ذرائع ابلاغ عامہ کے نگراں وزیر احمد عساف بھی  شریک ہیں ۔

او آئی سی کے رکن ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کی یونین کے جدہ  اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ارنا نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی نادری سمیت اسلامی ملکوں کی بڑی نیوز ایجنسیوں کے  سینیئر عہدیداران کے علاوہ ممتازعلمائے کرام، مفکرین، قانونداں حضرات، انسانی حقوق کی ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی  شریک  ہیں ۔   

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق اجلاس کی افتتاحی تقریب میں مندوبین نے سب سے اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔  

 بین الاقوامی مسائل بالخصوص مذہبی بین الاقوامی مسائل میں ابلاغیاتی اداروں کی کوتاہیوں کی شناخت، میڈیا سے متعلق امور میں اشتعال انگیزی اور جانبداری کے منفی اثرات نیز انسانی معاشروں کے لئےاس کے خطرات کا جائزہ اور میڈیا  کے میدان میں غلط اطلاعات، افواہیں اور نفرت پھیلانے کی روک تھام کے لئے ایک مشترکہ بین الاقوامی یونین کی تشکیل او آئی سی کے رکن ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کے جدہ بین الاقوامی اجلاس کے اہداف میں شامل ہے۔     

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .