صیہونی حکومت کی غیر قانونی اٹامک سرگرمیوں کے بارے میں ایران کئی بار خبردار کر چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ بھی کرتا رہا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر عمیحای الیاهو کی جانب سے اپنی حالیہ تقریر میں غزہ پر نیوکلیر حملے کی دھمکی کے بعد بورڈ آف گورنرز کے اراکین اس اہم موضوع کو ایجنڈے میں شامل کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط بھیجا تھا جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا گیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف نیوکلیر ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی سے پیدا ہونے والے خطرات خطرات کا جائزہ لے۔
آپ کا تبصرہ