8 نومبر، 2023، 2:17 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85284984
T T
0 Persons

لیبلز

تہران اور ای سی او کے درمیان تجارت کی سطح دس اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی صنعت، معدنیات اور تجارت کی وزارت  کے بین الاقوامی روابط کے کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں عیسوی سال میں 21 مارچ سے  22 اکتوبر تک ایران نے ای سی او کے رکن ملکوں کے ساتھ 10 ارب 20 کروڑ ڈالر کی تجارت کی ہے۔

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صنعت، معدنیات اور تجارت کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے صدر سید ابراہیم رئیسی  کے تاجکستان کے سفر کے موقع پر کہا ہے کہ رواں سال کے گزشتہ سات ماہ میں ایران اور ای سی او کے رکن 9 ملکوں کے درمیان 10 ارب 189 ملین 9 لاکھ 23 ہزار اور 13 ڈالر مالیت کے 14 ملین  9 لاکھ 39 ہزار 483 ٹن سامان کی  تجارت انجام پائی ، جس سے وزن کے لحاظ سے 18 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 4 اعشاریہ 5 فیصد رشد کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں ، ای سی او کے رکن کے لئے ایران نے 5 ارب 886 ملین 3 لاکھ 40 ہزار 344 ڈالر  مالیت کی  12 ملین  3  لاکھ  45 ہزار 743 ٹن نان پیٹرولیئم  اشیا برآمد کیں جس سے  اسی مدت کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 23 فیصد اور قیمت کے لحاظ 2 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس مدت کے دوران ای سی او کے رکن 9 ملکوں سے ایران نے 4 ارب  303 ملین 5 لاکھ 82 ہزار 669 ڈالر مالیت کا 2 ملین 5 لاکھ 93 ہزار 741 ٹن سامان درآمد کیا ہے۔  

 یاد رہے کہ   ای سی او اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ہے جس کی بنیاد ایران، پاکستان اور ترکی نے 1964 میں رکھی تھی اور 1993 میں سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد افغانستان، آذربائیجان، قزاقستان، ترکمنستان،کرغیزستان، ازبکستان اور تاجکستان بھی اس تنظیم میں شامل ہوگئے اور اس وقت ای سی او کے رکن ملکوں کی تعداد 10 ہے   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .