7 نومبر، 2023، 2:37 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85283883
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے بارے میں ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

تہران – ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر ٹیلفیونی گفتگو کی ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی  گفتگو میں   فلسطین میں جاری بحران کے خاتمے اور غزہ اور غرب اردن کے عام شہریوں کےخلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے بندکرانے کی راہوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 انھوں نے دو اہم اسلامی ملک  کی حیثیت سے  فلسطین  میں جاری بحران کے خاتمے اور غزہ اور غرب اردن کے عام شہریوں کےخلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے بندکرانے کے بارے میں ایران اور مصر کے درمیان تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

حسین  امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی، مصر کے راستے   غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے لئے آمادہ ہے

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے بھی اس ٹیلی فونی  گفتگو میں غزہ کے باشندوں تک بین الاقوامی انسانی امداد پہنچانے کے لیے مصر کے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے اس سلسلے میں عرب اور اسلامی ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور کوششوں کو سراہا۔

سامح شکری نے جنگ کو روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد بھیجنے میں مدد کے لیے دو طرفہ اور کثیرالجہتی مشاورت کے جاری رہنے پر بھی زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .