29 اکتوبر، 2023، 4:29 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85274529
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے خلاف عالمگیر مظاہرے، فلسطین  کی حمایت، جعلی صیہونی حکومت سے نفرت کا اعلان

تہران – ارنا – مشرق  سے لے کر مغرب تک پوری دنیا میں  غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ارنا کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شدت کے ساتھ ہی پوری دنیا  میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونیوں کی مخالفت میں مظاہروں میں بھی وسعت آگئی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران،  پاکستان اور خطے کے دیگر اسلامی ملکوں میں روزآنہ کی بنیادوں پر جلوسوں اورمظاہروں کا سلسلہ  جاری ہے۔  حتی ہندوستان میں جہاں حکومت نے صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں پر پابندی کا اعلان کررکھا ہے خاص طور دارالحکومت دہلی میں پولیس اسرائیل مخالف مظاہروں کو سختی سے روکنے کی کوشش کرتی ہے اور مظاہرین کو گرفتار کرلیا جاتا ہے ، وہاں بھی کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت میں  مظاہرے نہ ہوتے ہوں ۔  

 اسی کے ساتھ امریکا اوریورپ کےملکوں میں بھی صیہونیت مخالف مظاہروں میں وسعت آگئی ہے

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے جعلی صیہونی حکومت کی حمایت میں اضافے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور امریکا اور یورپ میں صیہونیت مخالف مظاہروں میں روز افزوں  وسعت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

مغربی ملکوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنے والے جلوسوں میں  بلاتفریق مذہب و ملت سبھی ادیان و مذاہب کے ماننے والے شریک ہوکر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔  

   برطانیہ میں   جس کی حکومت امریکا کی بے چوں وچرا پیروی میں وحشیانہ  ترین جنگی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے عوام میں غاصب صیہونیوں کے ساتھ ہی اپنی حکومت کے خلاف بھی نفرت بڑھتی جارہی ہے۔

  تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لند ن میں  ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مظلوم فلسطینی عوام سے یک جہتی اورصیہونیوں سے نفرت و بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے غزہ پر حملے فوری طور پر بند کئے  جانے کا مطالبہ  کیا      

 اسی طرح کے مظاہرے فرانس اور جرمنی سمیت پورے یورپ میں جاری ہیں۔

  واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک سمیت امریکا کے متعدد شہروں میں بھی عوام نے مظاہرے کرکے فوری  طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ کینیڈا میں صیہونی حکومت کے خلاف نکالے جانے والے احتجاجی جلوسوں میں شریک مظاہرین نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت نہ کرنے پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  پر بھی سخت تنقید کی ہے۔   

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .