حسین امیر عبداللّہیان : علاقہ باردو کے ڈھیر پر ہے، غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی فوری طور پر بند کی جائے۔

تہران – ارنا – ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنی جنوبی افریقا کی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کے حوالے سے پورا علاقہ باردو کے ڈھیر پر ہے۔    

 ارنا کے مطابق جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالدی پاندور آج اتوار کو ایک اعلی سطحی وفد لے کر تہران آئيں ۔

 انھوں نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللّہیان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے اپنی اس ملاقات میں باہمی روابط  اور تعاون میں توسیع نیز اہم ترین علاقائي اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص غزہ کے  حالات پر تبادلہ خیال کیا۔  

 دونوں  وزرائے خارجہ نے باہمی ملاقات اور مذاکرا ت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے  اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے ملک کے عوام کے لئے ، نلسن منڈیلا کی شخصیت، اپارتھائیڈ کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے جانی پہچانی   ہے۔ 

   انھوں نے کہا کہ یہ بات اس لحاظ  سے اہمیت رکھتی ہے کہ آج دنیا غزہ میں  بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے انسانیت کے خلاف جرائم کا مشاہدہ کررہی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ آج  یہ  پوراعلاقہ بارود کے ڈھیر پر ہے اور اندازے کی غلطی، غزہ کے عوام کی نسل کشی کا جاری رہنے اور ان کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کے خطرناک نتائج علاقے کے علاوہ جنگ افروزوں کے بھی دامنگیر ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم امریکا اور صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ فوری طور پر بند  نہ کیا گیا توکچھ بھی ہوسکتا ہے اور علاقے کے حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے اور اس کے نتائج صیہونی حکومت کے علاوہ اس کے حامیوں کو بھی بھگتنا ہوں گے۔  

 ایران کے وزیر خارجہ نے اس پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے خاص طور پر غزہ کے حالات پر گفتگو کی اور فلسطینی عوام کے دفاع اور صیہونی حکومت کی نسل پرستی کی مخالفت میں جنوبی افریقا کا موقف قابل تحسین ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقائي اور بین الاقوامی مسائل میں ایران اور جنوبی افریقا کے موقف ایک ہیں۔

  وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے بتایا کہ جنوبی افریقا کے صدر کی دعوت ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اس ملک کا دورہ کریں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .