7 اکتوبر، 2023، 2:20 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85250312
T T
0 Persons

لیبلز

ہانگژو ایشین گیمز میں ایران کا گیارھواں سونے کا تمغہ

ہانگژو- ارنا- ایران کے قابل فخر ریسلر حسین یزدانی نے فری اسٹائل کشتی میں ایرانی کاررواں کے لئے گیارھواں قابل فخر طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

 ہانگژو سے ارنا کے خصوصی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہانگژو ایشین گیمز میں ، فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں ایران  کے چار پہلوان فائنل میں پہنچے ۔  

 اس رپورٹ کے مطابق فری اسٹائل کشتی کے چھیاسی کلو وزن کے مقابلے میں ایران کے معروف ریسلر حسن یزدانی قرقیزستان کے موخامد عبدالطیف کو دس زیرو سے شکست دینے کے بعد  ترکمنستان کے میراث اوراز گیلیوف کو بھی دس زیرو سے مغلوب کیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

 حسن یزدانی نے منگولیا کے بیامباسورن بات کو بھی دس زیرو سے شکست دی اور فائنل میں ان کا مقابلہ ہندوستان کے دیپک پونیا سے ہوا ۔

 حسن یزدانی نے  چھیاسی کلو وزن کے فری اسٹائل ریسلنگ کے فائنل میں ہندوستان کے دیپک پونیا کو بھی دو منٹ کے اندر دس زیرو سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .