ایران میں پارس 2 سیٹلائٹ کی تیاری شروع ہوگئی ہے، پہلا بایو کیپسول  لانچنگ رواں ایرانی ایرانی سال میں انجام پائےگی

تہران – ارنا- ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ پارس 2 سیٹلائٹ کی تیاری شروع ہوگئی ہے اور پہلی بایو کیپسول لانچنگ رواں ایرانی سال (21 مارچ سے شروع ہوکے 20 مارچ پر ختم ہونے والے ) کے اندر انجام پائے گی۔

   ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ  نے  ایک پریس کانفرنس میں  بتایا کہ پارس 2 اور پارس 3 سیٹ لائٹ کی تیاری کا کام ملک کے الیکٹرانک صنعتی کمپلیکس اور خلائی تحقیقاتی مرکز میں شروع کردیا گیا ہے۔  

  انھوں نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے آغاز میں ہی چند مینی اور مائیکرو سیٹلائٹ پر کام شروع کردیا گیا ۔

انھوں نے بتایا کہ پارس 2 اور پارس 3 سیلائٹ پر ملک کےصنعتی کمپلیکس صا ایران اور خلائی تحقیقاتی مرکز میں کام ہورہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پارس 2 کی تیاری  باضابطہ شروع ہوگئ ہے جبکہ پارس 3 ابتدائی ڈیزائننگ کے مرحلے میں ہے۔    

ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ناہید 2  سیٹلائٹ بھی رواں سال کے اختتام یا آئندہ سال کے شروع میں لانچنگ کے لئے تیار ہوجائے گا۔

حسن سالاریہ نے بتایا کہ یہ مواصلاتی  سیٹلائٹ کم بلندی پر کام کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ناہید 3 سیٹلائٹ کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے جو  پیشرفتہ سیٹلائٹ ہوگا اور اس کی تیاری بھی پروگرام میں شامل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ رڈار سینسنگ سیٹلائٹ (radar sensing satellite  ) تیار کرنے پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس نوعیت کے سیٹلائٹوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ہر طرح کےموسمیاتی حالات میں سطح زمین سے ڈیٹا جمع کرنے پر قادر ہوتے ہیں ۔

  ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ لانچروں کی توسیع بھی ہمارے پروگرام میں شامل ہے اور سیمرغ،ذوالجناح اور قائم  لانچروں  میں اصلاحات،  اپ گریڈنگ  اور  توسیع کے بعد آئندہ چھے مہینے کے اندر ان سے تجرباتی لانچنگ انجام دی جائے گی۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .