ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئي ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندستان کی حکومت نے کہا ہے کہ دس اکتوبر کے بعد کینیڈا کے مذکورہ 41 سفارتکاروں کا استثنیٰ منسوخ کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 21 ستمبر کو پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا کہ خالصتانی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستانی حکومت ملوث ہوسکتی ہے۔
ہردیپ سنگھ نجر کو جون میں کینیڈا کے شہر وینکوور کے مضافات میں نقاب پوش حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔
ہندوستان نے کینیڈین وزیر اعظم کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس کو بے بنیاد قرار دیا تھا ۔
ہندوستان نے اسی کے ساتھ کینيڈا میں ویزا جاری کرنا بندکردیا تھا جس کے جواب میں کنیڈا نے بھی ہندوستان میں ویزا سروس بند کردی تھی ۔
ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارتکار ہیں جن میں سے ہندوستان نے 41 کو واپس جانے کا حکم دے دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ