ارنا کے نامہ نگار کے مطابق ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر بہرام عین اللّہی نے جمعرات کو نائب صدر محمد مخبر کے ہمراہ تہران میں جاری آٹھویں "ایران فارما " بین الاقوامی نمائش کا معائنہ کیا ۔
انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ایران برین اسٹروک کے علاج میں استعمال ہونے والی بنیادی اور سب سے اہم دوا تیار کرنے والا، دنیا کا دوسرا ملک ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ بایوٹیکنالوجی کی بہت اہم اور موثر دوائيں بھی ہم تیار کررہے ہیں اور ہماری بعض فارما سیوٹیکل بایو ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تیار کردہ دوائيں دنیا کے چالیس ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں جو قابل فخر ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران کی اکثر دواساز کمپنیوں کو اپنی بیس فیصد دوائيں برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس موقع پر نائب صدر محمد مخبر نے دواسازی میں ایران کی پیشرفت کو قابل تحسین بتایا ۔
قابل ذکر ہے کہ آٹھویں " ایران فارما" بین الاقوامی نمائش بدھ 27 ستمبر کو تہران میں شروع ہوئی اور جمعہ انتس ستمبر تک جاری رہے گی ۔
دواسازی کی اس بین الاقوامی نمائش میں ملکی دواساز کمپنیوں کے علاوہ دیگر ملکوں کی اہم دواساز کمپنیوں نے بھی اپنا اسٹال لگایا ہے۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ