ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ محمد اسلامی نے ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور ایجنسی کے درمیان فنی تعاون میں توسیع اور باہمی روابط میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔
محمد اسلامی اور رافائل گروسی نے اس ملاقات میں اسی طرح ایران اور آئي اے ای اے کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ نے اس ملاقات میں مغربی ملکوں کی روش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک سیاسی دباؤ اور پابندیوں کا سہارا لے کر ایجنسی سے ایران پر دباؤ کے لئے کام لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
انھوں نے آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر عمل اور غیر جانبداری کی حفاظت کرتے ہوئے مغربی ملکوں کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ ایجنسی کی رپورٹوں سے ایران کے خلاف دباؤ کے بہانے کے عنوان سے کام لیں۔
محمد اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران میں ایٹمی صنعت اور ٹکنالوجی سے عوام کی خدمت کے لئے کام لیا جاتا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئي اے ای اے سے یک جہتی کے ساتھ اس بات کے لئے تیار ہے کہ اس کی پر امن ایٹمی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی سے پوری دنیا میں بشریت کی خدمت کے لئے کام لیا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مغربی ملکوں کا سیاسی دباؤ بے نتیجہ ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کوئی بھی سیاسی دباؤ بغیر جواب کے نہیں چھوڑےگا۔
آپ کا تبصرہ