22 ستمبر، 2023، 7:15 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85235978
T T
0 Persons

لیبلز

سردار تنگسیری : دشمنان ایران کو معمولی سی بھی  کج اندیشی کی  اجازت نہیں دی جائے گی ۔

بندر عباس – ارنا- سپاہ پاسداران کی بحری فورس کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمنان ایران کو معمولی سی بھی کج اندیشی کی اجازت نہیں دی جائے گی کہا ہے کہ ایران کی بہت سی بحری فوجی پیشرفتیں دنیا میں بے نظیر ہیں ۔

 سپاہ نیوی کے کمانڈر سردار علی رضا تنگسیری  نے جمعے کے روز، مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر ارنا کے نامہ نگار سے  گفتگو میں کہا کہ ہمارا ایک بے نظیر کام فوجی کشتیوں کی تیزرفتاری میں اضافہ ہے جو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات و تاکیدات پر عمل کا نتیجہ ہے۔

  انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی رہنمائیوں کے بعد سپاہ نیوی کے کشتیوں کی رفتار35 ناٹ سے بڑھا کر 55 ناٹ اس کے بعد75 ناٹ اور پھر 90 ناٹ تک پہنچا دی گئی  اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

سردار تنگسیری نے کہا کہ دوسری کامیابیوں میں  ان کشتیوں پر  جن سے راکٹ فائر کئے جاتے تھے، میزائل لانچر نصب کرنے کا کام بھی دنیا میں بے نظیر ہے۔

  سپاہ نیوی کے کمانڈر نے بتایا کہ ہم نے  اسمارٹ سب میرن   بھی  تیار کی ہے   جس کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ  ہمارا یہ کارنامہ بھی بے نظیر ہے جو صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ہے۔

  سردار تنگسیری نے کہا کہ ہم  نے پابندیوں کی حالت میں ڈرون کی  تیاری میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور پانی کی سطح پر اترنے والے اور سطح سمندرکےاوپر پرواز کرنے والے ڈرون بنالئے ہیں۔

 سپاہ نیوی کے کمانڈر نے ان کامیابیوں کو آٹھ سالہ مقدس دفاع کے شہیدوں کے خون کی برکات میں شمار کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دینی اعتقادات اوراپنے سیاسی نظریات پر بھروسہ کرتے ہوئے، اپنی مسلح افواج کی فوجی قوت اور عوام کی ہمہ گیر حمایت  سے ، دشمنوں کو اپنی سرزمین پر معمولی سی بھی جارحیت کے بارے میں سوچنے کی بھی اجازت نہیں دے گا۔   

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urduhttp://irna_urdu/

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .