17 ستمبر، 2023، 3:22 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85230767
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، مغربی ایشیا میں برازیل کا اہم شریک، برازیل کے نائب صدر

تہران- ارنا- برازیل میں اسلامی اسلامی جمہوریہ ایران سے ملاقات میں برازیل کے نائـب صدر جیرادو الکمین نے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون میں فروغ پر زور دیا ہے۔

          برازیل میں ایران کے سفیر حسین قریبی نے اس ملک کے نائـب سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔

          اس ملاقات میں برازیل کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے ایجنڈے، معاشی و تجارتی تعاون میں فروغ کی گنجائشوں، نجی سیکٹر کے درمیان تعاون میں فروغ کے لئے سرکاری مدد اور برکس تنظیم میں ایران کی رکنیت کے بعد تعاون کے مزید امکانات جیسے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

           اس ملاقات میں برازیل کے نائـب صدر نے "لولا ڈی سلوا" کی حکومت کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے، ایران کو علاقے میں برازیل کا ایک اہم شریک قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزيد استحکام کے لئے اپنی حکومت کے عزم پر زور دیا ۔

          اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے، معدنیات، صنعت اور سائنس و ٹکنالوجی کے شعبے میں موجود گنجائشوں سے بہتر استفادہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جیسا کہ زراعت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی صلاحیت ثابت ہو گئي ہے اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی تعلقات میں فروغ کی بے پناہ گنجائش ہے۔

          اس ملاقات کے خاتمے پر برازیل کے نائب صدر کو ایران دورے کی دعوت دی گئي۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .