13 ستمبر، 2023، 1:48 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85227933
T T
0 Persons

لیبلز

مغرب، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، روسی مندوب

لندن-ارنا- ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے نمائندے نے مغربی فریقوں سے کہا ہے کہ مذاکرات کے آخری مرحلے تک پہنچانے کے لئے مذاکرات کی میز پر واپس آئيں۔

         میخائيل اولیانوف نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں کہا: مغربی ملکوں نے ایٹمی معاہدوں کی شقوں کی ایران کی جانب سے خلاف ورزي کے بارے میں اپنی تشویشوں کی طویل و عريض فہرست پیش کی ہے۔

          انہوں نے کہا: ہمارا جواب یہ ہے کہ مذاکرات میں واپسی کرنا اور ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کے معاملے کو سر انجام تک پہنچانا چاہیے جس کے بعد 4 مہنیوں کے اندر تمام تشویشوں کا ازالہ ہو جائے گا۔

          واضح رہے امریکہ، یورپی یونین ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں نے اس اجلاس میں اپنےگھسے پٹے دعووں کا اعادہ  کرکے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدوں پر عمل در آمد میں تیزی کا مطالبہ کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .