13 ستمبر، 2023، 10:46 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85227599
T T
0 Persons

لیبلز

پورے علاقے میں ہیپاٹائٹس کا ایران میں سب سے کم پھیلاؤ

تہران- ارنا-  ایران میں جگر کی بیماریوں پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ملک کی 50 فیصد سے زائد آبادی کو  ہیپاٹائٹس بی کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کا پورے علاقے میں سب سے کم پھیلاؤ ہمارے ملک میں ہے۔

          سید موید علویان نے بدھ کے روز ارنا سے گفتگو میں کہا: آج کل 26 برس کے عمر والوں میں ہیپاٹائٹس بی کا کیس بہت کم ملتا ہے جو در اصل ملک کے صحت کے شعبے میں سرگرم لوگوں کی زحمتوں کا نتیجہ ہے۔

          انہوں نے مزید بتایا: عالمی ادارہ صحت نے سن 2030 تک ہیپاٹائٹس بی کے ویکسین کے جس ہدف کا تعین کیا تھا ایران اس تک ابھی سے پہنچ گیا ہے اور بر وقت ویکسینیشن کی وجہ سے ایران میں ہیپاٹائٹس بی کے کیس بہت کم ہو چکے ہيں چنانچہ 30 برس قبل سیستان و بلوچستان صوبے میں ہیپاٹائٹس بی 7 فیصد تھا جو اب 3 فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے  اور آج ایران کے بہت سے صوبوں میں یہ بیماری ہے ہی نہيں اور یہ سب صحت کے شعبے میں سرگرم لوگوں کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

          واضح رہے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہےکہ ایران، علاقے اور اپنے پڑوسی ملکوں کی بہ نسبت ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ معاملے میں بھی سب سے زیادہ محفوظ ملک  ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .