ایشئن جونیئر تائیکوانڈو/ایرانی گرلز ٹیم چیمپئن بن گئی، بوائز کی دوسری پوزیشن

بیروت (ارنا) ایران کی گرلزتائیکوانڈو ٹیم نے ایشئن جونیئر چیمپئن شپ جیت لی جبکہ بوائز ٹیم رنر اپ رہی۔

لبنان کی میزبانی میں ہونے والی ایشئن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دنیا کے 23 ممالک کے 213 تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بدھ کے روز شروع ہونے والی ایشئن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا پانچواں مرحلہ آج شام منعقد ہوا اور ایرانی گرلز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت لی۔

  ایران کی گرلز تائیکوانڈو ٹیم نے 5 گولڈ میڈل، 2 سلور میڈل اور ایک برونز میڈل جیت کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قزاقستان رنر اپ اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہا۔

ایران کی بوائز ٹیم 3 گولڈ ، 2 سلور اور 2 برونز میڈل کے ساتھ رنراپ رہی جبکہ چمپیئن شپ جنوبی کوریا کے حصے میں آئی۔ اردن کی ٹیم نے ان مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .