فلسطین عالم اسلام کا دھڑکتا دل ہے: سردار قاآنی

بغداد (ارنا) ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے کربلا معلیٰ کے راستے میں فلسطینی جلوس میں شرکت کی۔

العالم نیٹ ورک اور عراقی میڈیا کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اربعین کے جلوس میں شرکت کے لیے عراق جانے والے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے کربلا کے راستے میں فلسطینی جلوس میں شرکت کی اور جلوس میں موجود علماء سے خطاب کیا۔

انہوں نے اربعین امام حسین (ع) کے زائرین کی خدمت اور جلوس نکالنے پر فلسطین کے مظلوم عوام کی تعریف کرتے ہوئے فلسطین کو عالم اسلام کا دھڑکتا دل قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام کے دھڑکتے دل کی حرکت کبھی نہیں رک سکتی۔

اس جلوس میں موجود فلسطینی علمائے کرام نے جو "الاقصیٰ کی پکار" اور "لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا قدس" کے نعرے کے ساتھ نکالا گیا، مظلوموں کے دفاع کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہا۔

فلسطین عالم اسلام کا دھڑکتا دل ہے: سردار قاآنی

نجف اشرف میں حضرت علی (ع) کے روضے پر حاضری کے بعد سردار قاآنی نے کربلا کے راستے میں آنے والے دیگر جلوسوں میں شرکت اورعزاداروں سے بات چیت کی۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کے زیر اہتمام دیگر جلوسوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مزاحمت کے کلچر کو فروغ دینے، خاص طور پر جہاد کے حوالے سے عالم اسلام میں بصیرت میں اضافہ کے لیے الحشد تنظیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اربعین حسینی کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے، الشعبی کے اقدامات کو قابل قدر قرار دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .