23 اگست، 2023، 6:03 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85208358
T T
0 Persons

لیبلز

بریگیڈیئر جنرل طلائی نیک: ایران فوجی صنعت میں دنیا کے دس برتر ملکوں میں شامل ہے

ران- ارنا- ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل طلایی نیک نے بتایا ہے کہ ایران کی ضرورت کے نوے فیصد فوجی  وسائل ملک کے اندر تیار ہوتے ہیں اورایران فوجی صنعت میں دنیا کے دس برتر ملکوں میں شامل ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلایی نیک نے لبنان کے المیادین ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ ایران کبھی بھی جنگ شروع کرنے والا نہیں رہا۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ ایران کبھی جنگ شروع کرنے والا ملک  نہیں رہا لیکن ہماری  مسلح افواج اپنے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی۔    

بریگیڈیئر جنرل طلایی نیک نے کہا کہ ایران نے گزشتہ دس برس میں ، فوجی صنعت کی ٹیکنالوجی میں دنیا کے دس برتر ملکوں میں جگہ حاصل کرلی۔

 انھوں نے بتایا کہ ایران پینتالیس سال میں، فوجی وسائل درآمد کرنے والے ملک سے ایک ایسے ملک میں تبدیل ہوگیا جو اپنی ضرورت کے تقریبا نوے فیصد فوجی وسائل خود تیار کرتا ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور ایران اسلامی کی  سربلندی  و سرافرازی کے لئے ملک کے ماہرین کے عزم راسخ اور ان کی انتھک محنت نے فوجی صنعت میں ملک کو خود کفیل بنادیا ہے۔ آج ایران   جدید ترین میزائل، پیشرفتہ ترین فضائی دفاعی سسٹم، رڈار اور جدید ترین ڈرون طیارے بنانے والا ملک شمار ہوتا ہے اور فوجی صنعت کی عالمی رینکنگ میں اس کا نام سب سے اوپر کے دس ملکوں میں شامل ہے۔  

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .