ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان جدہ سے تہران کے لیے روانہ

جدہ (ارنا ) ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد جدہ سے تہران کے لیے روانہ ہو گئے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، اس دو روزہ دورے میں حسین امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سمیت سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ 
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ سلامتی اور اقتصادی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

ماہرین اس سفر کو "تہران اور ریاض کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز"  قرار دے رہے ہیں۔

17 سال کے بعد ایران کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔ 

دو ماہ قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے تہران کا دورہ کیا تھا اور ایران کے صدر کو شاہ سلمان کی جانب سے دورہ ریاض کی دعوت دی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .