ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کا بیان: جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے اثاثاجات تک تہران کی رسائی ممکن ہوگئی

تہران (ارنا) ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جنوبی کوریا میں رکے ہوئے ایران کے زرمبادلہ کے تمام وسائل کو جاری کر دیا گیا ہے، بتایا کہ اس کرنسی کو ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے ماورا سامان کی خریداری کے لیے بینک ادائیگی کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ محمد رضا فرزین نے جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی منتقلی کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پہ ڈپلومیسی ٹیم کو فارن ایکسچینج تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کرنسی کے ضبط وسائل تک رسائی بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

محمد رضا فرزین نے کہا کہ ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر میں سے تقریباً 7 ارب ڈالر 90 کی دہائی میں وان (جنوبی کوریا کی قومی کرنسی) کی شکل میں جنوبی کوریا کے بینکوں میں بلاسود منجمد کر دیے گئے تھے۔ موجودہ سالوں میں، ڈالر کے مقابلے میں وان کی قدرمیں کمی کی وجہ سے ایران کوایک ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل فالواپ اور کامیاب سفارت کاری سے، جنوبی کوریا میں ایران کے تمام ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو نہ صرف آزاد کر دیا گیا بلکہ وان سے یورو میں تبدیل کرنے کے اخراجات بھی ثالث ملک نے قبول کر لیے۔

محمد رضا فرزین نے واضح کیا کہ یورو کے یہ ذخائر بہت جلد قطر میں 6 ایرانی بینکوں کے کھاتوں میں جمع کر دیے جائیں گے اور ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے ماورا سامان خریدنے کے لیے بینک کی ادائیگی کے طور پر استعمال ہوسکیں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .